پاکستان

تخت یا تختہ؛ جنرل (ر) فیض حمید نے دھڑن تختے کی ٹھان لی

جنرل ر فیض حمید نے کچھ عرصہ قبل اپنا علاج کروانے کے لئے بیرون ملک جانے کی درخواست کی تھی تاہم انھیں یہ اجازت نہیں دی گئی تھی

راولپنڈی(کھوج نیوز)تخت یا تختہ؛ جنرل (ر) فیض حمید نے دھڑن تختے کی ٹھان لی؛ سابق ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل(ر)فیض حمید نے اپنی جان بچانے کے لیے اسٹیبلیشمنٹ سے ہاتھ ملا لیا، جنرل (ر) فیض حمید پی ٹی آئی کے چئیرمین عمران خان کے خلاف وعدہ معاف گواہ بننے کے لئے آمادہ ہو گئے ،ذرائع کے مطابق جنرل ر فیض حمید نے کچھ عرصہ قبل اپنا علاج کروانے کے لئے بیرون ملک جانے کی درخواست کی تھی تاہم انھیں یہ اجازت نہیں دی گئی تھی ۔واضح ہو کہ گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں یہ افواہ گرم تھی کہ جنرل(ر) فیض حمید کو گرفتار کرنے کی تیاریاں کی جارہی ہیں تاہم 48 گھنٹے گزرنے کے باوجود انھیں تاحال گرفتار نہیں کیا گیا ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ نے سائفر سمیت بہت سے دیگر معاملات میں تحقیقات کے لئے جنرل ر فیض حمید تحویل میں لینے کا فیصلہ کیا تھا جبکہ ان کے بھائی نجف حمید سے پہلے ہی سے تحقیقات جاری ہیں ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ جنرل فیض حمید نے اپنے ادارے کو عمران خان کے خلاف تحقیقات میں مکمل طور تعاون کرنے کا یقین دلایا ہے جبکہ یہ اطلاعات بھی ہیں کہ جنرل (ر) فیض حمید نے عمران خان کے خلاف وعدہ معاف گواہ بننے پر بھی آمادگی ظاہر کردی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button