پاکستان

سانحہ 9مئی، زرتاج گل نے ایسا مطالبہ کر دیا کہ سب دنگ رہ گئے

میں چاہتی ہوں کہ 9 مئی کے واقعے کو ختم کردیا جائے جس کو سزا دینی ہے دے دیں لیکن پاکستان کے عوام کو آزاد کردیں: زرتاج گل کا مطالبہ

گوجرانوالہ (نمائندہ کھوج نیوز) پاکستان تحریک انصاف کی خاتون رہنماء اور سابق وفاقی وزیر زرتاج گل نے سانحہ 9مئی کے حوالے سے ایسا مطالبہ کر دیا کہ سب دنگ رہ گئے۔

تفصیلات کے مطابق سابق وفاقی وزیر اور تحریک انصاف کی رہنما زرتاج گل کا کہنا تھا کہ وہ چاہتی ہیں 9 مئی کے واقعے کو ختم کردیا جائے جس کو سزا دینی ہے دے دیں لیکن پاکستان کے عوام کو آزاد کردیں۔ انہوں نے کہا کہ چاہتی ہوں ملک آگے بڑھے، آپس میں بیٹھیں اور اس کا حل نکالیں، امید تھی مستقل ضمانت ملے گی، عدالت کا دروازہ کھٹکھٹاتے رہیں گے، ایک دن یہیں پر ضمانت بھی ملے گی اور کیس بھی ختم ہوگا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button