پاکستان

سانحہ 9مئی ، اسٹیبلشمنٹ کا بانی پی ٹی آئی کو معافی دینے سے ایک بار پھر انکار

جلائو گھیرائو میں ملوث افراد کے ساتھ کوئی سمجھوتا ہو گا نہ ڈیل' اصل ذمہ داروں کو حساب دینا ہو گا' سانحہ 9 مئی کی تحقیقاتی رپورٹ وفاقی کابینہ میں پیش کر دی گئی: آرمی چیف

اسلام آباد (کھوج نیوز) سانحہ 9مئی کے حوالے سے اسٹیبلشمنٹ نے ایک بار پھر بانی پی ٹی آئی کو معافی دینے سے انکار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں انتشار پھیلانے والوں کو کبھی معاف نہیں کیا جائیگا۔

تفصیلات کے مطابق 9 مئی یوم حساب، جاتے جاتے ملزموں کے ہاتھوں میں نامہ اعمال تھما گیا، ماسٹر مائنڈز سمیت 272 واریئرز پریشان، آرمی چیف نے انہیں ڈیجیٹل میٹروسٹس کا نام دیا۔ وزیر اعظم نے ایک سال قبل فوجی تنصیبات جلانے کے واقعات کو ریاست اور فوج کے خلاف بغاوت قرار دیا۔ بغاوت پر معافی حماقت، پی ٹی آئی ایک سال بعد بھی تضادات کا شکار، رئوف حسن اسے فالس فلیگ آپریشن کہتے ہیں۔ عمر ایوب نے منہ بھر کے دعوی کر دیا کہ ان واقعات میں ہمارے 15 کارکن ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے تھے۔ کون تھے کہاں ہلاک ہوئے کیوں ہلاک ہوئے؟ ایک سال قبل ہلاک شدگان کی تعداد 50 بتائی گئی تھی کسی ایک کا نام منظر عام پر نہ آیا۔ نہ کہیں جنازہ اٹھتا نہ کہیں مزار ہوتا کوئی قبر نہ کتبہ، پندرہ یا پچاس افراد کی ہلاکت ہوئی تو فلیگ آپریشن کیسے ہوا؟ آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے واضح کر دیا کہ جلائو گھیرائو میں ملوث افراد کے ساتھ کوئی سمجھوتا ہو گا نہ ڈیل۔ اصل ذمہ داروں کو حساب دینا ہو گا۔ سانحہ 9 مئی کی تحقیقاتی رپورٹ وفاقی کابینہ میں پیش کر دی گئی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button