پاکستان

سانحہ 9مئی کیسز، عمران خان کی مشکلات میں مزید اضافہ، بڑا اعلان کر دیا گیا

عمران خان کے بارے میں 9 مئی کا ہوم ورک مکمل ہونے کے بعد ان کے کیسز فوجی عدالتوں میں منتقل کرنے کا امکان ہے

اسلام آباد(کھوج نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کے بارے میں 9 مئی کا ہوم ورک مکمل ہونے کے بعد ان کے کیسز فوجی عدالتوں میں منتقل کرنے کا امکان بھی ظاہر کیا جا رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگیا ہے کیونکہ سانحہ 9مئی کے متعلق ہوم ورک مکمل کرلیا گیا ہے جس کے بعد یہ قوی امکان ہے کہ عمران خان کے خلاف کیسز کو فوجی عدالتوں میں منتقل کیا جائے ۔ واضح ہو کہ اگر بانی پی ٹی آئی عمران خان کے کیسز کو فوجی عدالتوں میں منتقل کر دیا گیا تو ان کی مشکلات میں ناصرف اضافہ ہوگا بلکہ ان کی رہائی کا معاملہ مزید لٹک جائے گا کیونکہ آرمی چیف جنرل عاصم منیر بارہا واضح کر چکے ہیں کہ سانحہ 9مئی میں ملوث کرداروں کو کبھی معاف نہیں کیا جائے گا ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button