پاکستان
سانحہ 9 مئی، شاہ محمود قریشی اور اسد عمر کو ہلا کر رکھ دینے والا حکمنامہ آگیا
عدالت نے 9 مئی سے متعلق اسد عمر اور شاہ محمود کی عبوری ضمانتوں میں 21 جولائی تک توسیع کرتے ہوئے دونوں کو شامل تفتیش ہونے کا حکم دیاہے
لاہور(کورٹ رپورٹر، مانیٹرنگ ڈیسک) سانحہ 9 مئی کے واقعات میں پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنماء شاہ محمود قریشی اور اسد عمر کو ہلا کر رکھ دینے والا حکمنامہ آگیا جس کو سن کر سب حیران رہ گئے ۔
تفصیلات کے مطابق لاہور کی انسداد دہشتگردی کی عدالت کے جج اعجاز احمد نے 9 مئی واقعات سے متعلق اسد عمر اور شاہ محمود کی عبوری ضمانتوں کی درخواست پر سماعت کی جس سلسلے میں دونوں افراد عدالت کے سامنے پیش ہوئے۔ شاہ محمود نے 3 مقدمات میں ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری ہونے پرعبوری ضمانتوں کی درخواستیں بھی دائرکی ہوئی ہیں۔ عدالت نے 9 مئی سے متعلق اسد عمر اور شاہ محمود کی عبوری ضمانتوں میں 21 جولائی تک توسیع کرتے ہوئے دونوں کو شامل تفتیش ہونے کا حکم دیاہے۔