پاکستان

سانحہ 9 مئی: بانی پی ٹی آئی عمران خان کو بری کردیا گیا

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نےبانی پی ٹی آئی عمران خان کوسانحہ 9 مئی سے متعلق تھانہ شہزاد ٹاؤن کےدونوں مقدمات سےبری کردیا

اسلام آباد(کھوج نیوز)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نےبانی پی ٹی آئی عمران خان کوسانحہ 9 مئی سے متعلق تھانہ شہزاد ٹاؤن کےدونوں مقدمات سےبری کردیا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ عمر شبیر نے بانی پی ٹی آئی کی بریت کی درخواستوں پر محفوظ فیصلہ سنایا۔ عدالت نے ناکافی شواہد کی بنیاد پر ملزم کو مقدمات سے بری کیا۔

وکلا مرزا عاصم بیگ اور  نعیم پنجوتھہ نے بانی پی ٹی آئی کی بریت پر دلائل دیے تھے۔ وکیل مرزا عاصم بیگ کا اپنے دلائل میں کہنا تھا کہ غیر مجاز شخص کی جانب سے بانی پی ٹی آئی کے خلاف ایف آئی درج کروائی گئیں تھیں، بانی پی ٹی آئی پر 109 کا الزام عائد کیا گیا مگر کوئی شواہد پیش نہیں کیے جا سکے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button