سانحہ 9 مئی کےملزمان کو نشان عبرت بنایا جائے،اسٹیبلشمنٹ اورحکومت سیم پیج پرآگئے
9 مئی کے سانحہ میں ملوث تمام افراد کو قانون کےکٹہرے میں لایا جائے۔مسلم لیگ(ن)،پیپلزپارٹی سمیت تمام حکومتی جماعتوں نے اسٹیبلشمنٹ سے اظہاریکجہتی کردیا
اسلام آباد(کھوج نیوز)سانحہ 9 مئی کےملزمان کو نشان عبرت بنایا جائے،اسٹیبلشمنٹ اورحکومت سیم پیج پرآگئے،رپورٹ کے مطابق 9 مئی کے سانحہ میں ملوث تمام افراد کو قانون کےکٹہرے میں لایا جائے۔مسلم لیگ(ن)،پیپلزپارٹی سمیت تمام حکومتی جماعتوں نے اسٹیبلشمنٹ سے اظہاریکجہتی کردیا،واضح ہو کہ اسٹیبلشمنٹ کو اداری جاتی سطح پر بھی بحثیت مجموعی یہ مینڈیٹ مل چکا ہے کہ سانحہ 9 مئی میں ملوث کرداروں اور ان کے سہولت کاروں کو کیفرکردار تک پہناچانے کے لئے تمام تر ریاستی وسائل استعمال کئے جائیں۔ ملک کی تمام بڑی جماعتوں کے سیم پیج پر آنے کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ سانحہ 9 مئی کے ملزمان کے ٹرائل جلدازجلد نکمل کرکے انھیں نشان عبرت بنایا جائے۔
9 مئی کے ملزمان کو سخت سزائیں دینے کے معاملہ پر اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ اتفاق کرنے والی جماعتوں میں پاکستان مسلم لیگ(ن) پاکستان پیپلزپارٹی ،ایم کیوایم اور باپ پارٹی کے ساتھ ساتھ ق لیگ بھی شامل ہیں۔