سانحہ 9 مئی کےواقعات پرمٹی پاؤ اوربھول جاؤ،اب ایسا نہیں چلےگا،بلاول بھٹوکا ملکی تاریخ کےسیاہ ترین دن پردوٹوک پیغام
بلاول بھٹو نے کہا کہ 9 مئی کا دن بھی ملکی تاریخ کا ایک اور سیاہ دن ہے، 9 مئی واقعات کی چیف جسٹس کی سربراہی میں جوڈیشل انکوائری ہونی چاہیے۔
اسلام آباد(کھوج نیوز) سانحہ 9 مئی کےواقعات پرمٹی پاؤ اوربھول جاؤ،اب ایسا نہیں چلےگا،بلاول بھٹوکا ملکی تاریخ کےسیاہ ترین دن پردوٹوک پیغام ،رپورٹ کے مطابق پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان سانحہ 9 مئی کے واقعات پر مٹی پاؤ کا متحمل نہیں ہوسکتا۔ ایک بیان میں بلاول بھٹو نے کہا کہ 9 مئی کا دن بھی ملکی تاریخ کا ایک اور سیاہ دن ہے، 9 مئی واقعات کی چیف جسٹس کی سربراہی میں جوڈیشل انکوائری ہونی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ قائداعظم کے گھر اور فوجی تنصیبات پر حملہ کرنے والوں کو قانون کا سامنا کرنا ہو گا، 9 مئی کے واقعات انارکی پھیلانے اور فسطائیت کی گھناؤنی سازش تھے۔
چیئرمین پی پی کا کہنا تھا کہ پاکستان 9 مئی کے واقعات پر مٹی پاؤ کا متحمل نہیں ہوسکتا، تاریخ میں کسی سیاسی جماعت کی جانب سے ایسے اقدام کی مثال نہیں ملتی، سب جانتے ہیں 9 مئی کے واقعات کس کے اکسانے اور کس کی ایما پر ہوئے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ملک کی خفیہ دستاویزات کو لیک کرنا اور فوجی تنصیبات پر حملے کرنا ملک دشمنی ہے، تمام پارٹیوں کو یقین دہانی کرانا ہوگی کہ جوڈیشل کمیشن کا فیصلہ تسلیم کیا جائے گا۔