پاکستان

ساہیوال کول پاورپلانٹ میں گندم امپورٹ سےبھی بڑا سکینڈل منظرعام پرآگیا

جولائی 2022 سے دسمبر 2022 تک ساہیوال پاور پلانٹ کیلئے 74,000 روپے فی ٹن کے حساب سے کوئلہ امپورٹ کیا گیا

لاہور(کھوج نیوز) ساہیوال کول پاور پلانٹ میں گندم امپورٹ سے بھی بڑا سکینڈل منظرعام پر آگیا،رپورٹ کے مطابق جولائی 2022 سے دسمبر 2022 تک ساہیوال پاور پلانٹ کیلئے 74,000 روپے فی ٹن کے حساب سے کوئلہ امپورٹ کیا گیا جبکہ اسی دوران سیمیٹ اور ٹیکسٹائل انڈسٹری والے 45,000 روپے فی میٹرک ٹن کے حساب سے کوئلہ خرید رہے تھے۔

جنوری 2023 میں نیپرا نے اس معاملے کو درست کرنے کیلئے نئے ٹینڈر کے ضوابط وضع کئے تو نئے سپلائرز کے آنے سے تھوڑی دیر کیلئے سستا کوئلہ امپورٹ ہوتا رہا جس سے اس پاور پلانٹ سے پیدا ہونے والی بجلی کی قیمت 29 روپے سے 18 روپے فی یونٹ تک آگئی۔

لیکن دسمبر 2023 میں اس پاور پلانٹ نے مشکوک طریقے سے نیا ٹینڈر کرکے پرانے والے سپلائر کو پھر سے ہائر کر لیا۔ اس ٹینڈر کی شرائط ایسی تھیں جو کسی بھی سپلائر کیلئے ناقابلِ عمل ہوتیں لیکن حیران کن طور پر پرانے سپلائر کو یہ شائط (شاید) پہلے سے معلوم تھیں اور اس نے تیرہ دسمبر 2023 کو کوئلہ امپورٹ کرکے رکھا ہوا تھا۔ جیسے ہی ٹینڈر پاس ہوا، اس سپلائر نے پانچ دن کے اندر کوئلہ سپلائی کردیا۔۔۔۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button