پاکستان

سب سے زیادہ قرض دینے والے ادارے سے تعلقات کیوں خراب ہوئے؟ شبر زیدی نے ملبہ عمران خان پر ڈال دیا

عمران خان کے بیان کے بعد سے سب سے زیادہ قرض دینے والے ادارے اور اس کے سپورٹر کے ساتھ ہمارے تعلقات خراب ہوگئے تھے، جو اب آہستہ آہستہ بہتر ہوئے ہیں

اسلام آباد(کھوج نیوز) پاکستان کو سب سے زیادہ قرض دینے والے ادارے کے ساتھ تعلقات کیوں خراب ہوئے؟ اس حوالے سے سابق چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی نے سارا ملبہ عمران خان پر ڈال دیا۔

تفصیلات کے مطابق شبر زیدی کا کہنا تھا کہ عمران خان کے بیان کے بعد سے پاکستان کو سب سے زیادہ قرض دینے والے ادارے اور اس کے سپورٹر کے ساتھ ہمارے تعلقات خراب ہوگئے تھے، جو اب آہستہ آہستہ بہتر ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ کابل پر طالبان کا قبضہ ہوا تو اس وقت بانی پی ٹی آئی کے بیان کو پسند نہیں کیا گیا اور اس کے بیان کے بہت سے اثرات سامنے آئے۔ ان کا کہنا تھا کہ تاجروں کو ٹیکس نیٹ میں شامل کرنے کیلئے میپنگ کرنی پڑے گی اور یہ ایک دو دن کا کام نہیں ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button