پاکستان

سراج الحق اگر وزیراعظم ہوتے تو وہ کیا کرتے؟ تہلکہ مچا دینے والی خبر آگئی

آج میں وزیر اعظم ہوتا، اگر بائیڈن 85 سال کی عمر میں تل ابیب جا سکتا ہے تو میں بھی ادھر غزہ کے مجاہدین کے ساتھ ہوتا، اس لیے کہ یہ غیرت اور انسانیت کا تقاضہ ہے

لاہور(کھوج نیوز) سراج الحق اگر وزیراعظم ہوتے تو وہ کیا کرتے؟ تہلکہ مچا دینے والی خبر آگئی ‘ جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے کہا ہے کہ اگر میں وزیراعظم ہوتا تو فلسطینی مسلمانوں کی مدد کیلئے غزہ میں ہوتا۔

تفصیلات کے مطابق سراج الحق نے کہا ہے کہ آج میں وزیر اعظم ہوتا، اگر بائیڈن 85 سال کی عمر میں تل ابیب جا سکتا ہے تو میں بھی ادھر غزہ کے مجاہدین کے ساتھ ہوتا، اس لیے کہ یہ غیرت اور انسانیت کا تقاضہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر میں غلط ہوں مجھے ایک کام بھی نہیں کرنا چاہیے لیکن غزہ، مجاہدین اور فلسطین حق پر ہیں، امریکا کے اداکار اور بچے ان کے حق میں بولتے ہیں۔ ان کا کہنا تھاکہ حکمران کا کام بیان دینا اور تقریر کرنا نہیں ہے بلکہ اس کا کام ایکشن لینا ہے، اگر میں حکمران ہوتا تو میں ایکشن لیتا۔ سراج الحق کا کہنا تھاکہ میں یہ صلاحیت دیکھتا ہوں کہ اتنی کم تعداد کے ساتھ پاکستان کے تمام سیاسی جماعتوں کو بلا سکتا ہوں تو میں پاکستان سمیت تمام اسلامی حکمرانوں کو اکٹھا کرتا کہ یہی وقت ہے جینے کا اور آگے بڑھنے کا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button