پاکستان

سرفراز بگٹی نے کونسی پارٹی میں شمولیت اختیار کی؟ اہم خبر سامنے آگئی

سابق نگراں وزیر داخلہ سرفراز بگٹی نے سابق صدر آصف علی زرداری کہنے پر پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی

تربت(کھوج نیوز) سابق نگراں وزیر داخلہ سرفراز بگٹی نے کونسی پارٹی میں شمولیت اختیار کی؟ انہوں نے کس کے کہنے پر پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا؟ تمام تر کہانی کھل کر سامنے آگئی۔

تفصیلات کے مطابق سابق نگراں وزیر داخلہ سرفراز بگٹی نے پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی ہے ، پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے شمولیت پر پارٹی کے پرچم پر مفلر پہنایا اور ورکرز کنونشن میں میر سرفراز بگٹی کی پیپلز پارٹی میں شمولیت کا خیر مقدم کیا۔ اس حوالے سے سرفراز بگٹی کا کا کہنا تھاکہ قائد محترم آصف زرداری نے مجھے تربت آکرپیپلزپارٹی جوائن کرنے کا حکم دیا، اعزاز کی بات ہے کہ میں اس سرزمین پرپیپلزپارٹی میں شمولیت اختیارکررہاہوں۔ انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی ہی وہ جماعت ہے جو پاکستان کے خلاف بیانیہ چیلنج کرے گی، آصف زرداری کی قیادت میں بلوچستان کے خطے میں امن کا سورج طلوع ہوگا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button