پاکستان

سروسز اسپتال میں تزئین و آرائش کے نام اربوں روپے کھانے کا منصوبہ بنایا جا رہا ہے؟ ینگ ڈاکٹر ایسوسی ایشن پنجاب

لاہور(کھوج نیوز) رینوویشن اور تزئین و آرائش کے نام پر اربوں روپے کھانے کا منصوبہ سروسز ہسپتال کی بلڈنگ کے گرنے کا باعث بنا۔

تفصیلات کے مطابق ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن پنجاب کے بار بار تنبیہ کرنے کے باوجود بلڈنگ کے اندر سے قیمتی پتھر اور بیرونی دیواروں سے سیمنٹ اتارنے کے باعث بلڈنگ کھوکھلی ہو کر گر گئی۔ سروسز ہسپتال میں نیا ٹاور بنانے کی بجائے پرانی بلڈنگ میں چھ ارب جھونکنے کا مقصد بڑی کرپشن کر کے پیسے نکالنا تھا۔

سی این ڈبلیو کے سیکرٹری کو فل فور گرفتار کر کے اس پر انکوائری کا حکم دیا جائے۔ سروسز ہسپتال میں چھ ارب کی خطیر رقم سے نیا ٹاور بنانے کی بجائے پرانی بلڈنگ سے کروڑوں روپے کا سامان فرنیچر، ایلومینیم کے دروازے، قیمتی مشینری اور الیکٹرک بیڈ چوری کر لیے گئے۔ بلڈنگ منہدم ہونے اور متصلہ بلڈنگ کو نقصان ہونے سے تقریبا 15 کے قریب وارڈز ختم ہو گئے۔ مناسب حکمت عملی کے بغیر اور لوکل انتظامیہ کو اعتماد میں لیے بغیر بلڈنگ کا نقصان کرنے پر فی الفور انکوائری کا مطالبہ کرتے ہیں۔ ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ سروسز ہسپتال کی تمام بلڈنگ کو ازسر نو نئی بنیادوں پر قائم کیا جائے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button