پاکستان

سرکاری محکموں میں اکھاڑ پچھاڑ، مریم نواز شریف کے احکامات ہوا میں اڑا دیئے گئے

تقرر و تبادلوں پر پابندی کے باوجود گذشتہ روز بیورو کریسی سمیت سرکاری محکموں میں بڑے پیمانے پر تقرر و تبادلوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا

لاہور(کھوج نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے احکامات ہوا میں اڑاتے ہوئے سرکاری محکموں سمیت پنجاب کی بیورو کریسی میں بڑے پیمانے پر تقرر و تبادلے کر دیئے گئے۔

تفصیلات کے مطابق ذرائع نے بتایا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے بیورو کریسی سمیت سرکاری محکموں میں کسی بھی قسم کے تقرر و تبادلوں پر پابندی عائد کی تھی لیکن ان کی پابندی کے باوجود گذشتہ روز بیورو کریسی میں بڑے پیمانے پر تقرر و تبادلے کر دیئے گئے۔ جن افسران کے تقرر و تبادلے کیے گئے ان میں بیرسٹر نبیل احمد اعوان کو چیئرمین پی اینڈ ڈی تعینات ‘ فواد ہاشم ربانی کو ایڈیشنل چیف سیکرٹری ساتھ پنجاب، کیپٹن ریٹائرڈ ثاقب ظفر پرنسپل سیکرٹری ٹو گورنر پنجاب، کیپٹن ریٹائرڈ اسد اللہ خان سیکرٹری ہاسنگ، افتخار علی سہو کو سیکرٹری زراعت تعینات جبکہ سیکرٹری پنجاب میاں شکیل احمد کا تبادلہ کر کے سیکرٹری بلدیات ‘ نورالامین مینگل کو سیکرٹری محکمہ داخلہ، طاہر فاروق ڈی جی ایل ڈی اے، جاوید اختر محمود سیکرٹری اوقاف، ناصر اقبال ملک چیف اکانومسٹ محکمہ پی اینڈ ڈی، علی بہادر قاضی سیکرٹری انسانی حقوق، ڈاکٹر شعیب اکبر سیکرٹری ایم پی ڈی ڈی، ڈاکٹر طاہر رضا بخاری ڈی جی اوقاف، اقبال حسین کو سیکرٹری سوشل ورکر ‘ محمد عثمان کو سی ای او پنجاب پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ، معظم اقبال سپرا سیکرٹری خوراک، ظہور حسین سیکرٹری آرکائیو، مظفر خان، سیکرٹری سپورٹس، ڈاکٹر آصف طفیل سیکرٹری پی اینڈ ڈی، پرویز اقبال کو ڈی جی سپورٹس ‘ سیکرٹری ہائرایجوکیشن خالد سلیم، سیکرٹری سکولز محمد احسن وحید اور محکمہ ماحولیات سے راشد کمال الرحمان کو او ایس ڈی ‘ ڈاکٹر احتشام انور کمشنر بہاولپور سے سیکرٹری سکولز تعینات ہو گئے جبکہ نادر چٹھہ کو کمشنر بہاولپور تعینات کر دیا گیا، ڈاکٹر فرخ نوید کو سیکرٹری ہائر ایجوکیشن، مدثر ریاض ملک ڈی جی وائلڈ لائف، دانش افضال کو سیکرٹری عملدرآمد وزیراعلی سیکرٹریٹ ‘ آمنہ منیر کو ڈی جی سوشل ویلفیئر، شاہدہ فرخ نوید ڈی جی سپیشل ایجوکیشن، منیب الرحمان سپیشل سیکرٹری محکمہ ہائر ایجوکیشن، خالد نذیر کو سپیشل سیکرٹری محکمہ سکولز ایجوکیشن ‘ جبکہ سپیشل سیکرٹری سکولز ایجوکیشن کلثوم ثاقب کو او ایس ڈی اور سیف انور جبہ کو ڈی جی پھاٹا، کنزہ مرتضی ڈی جی آر ڈی اے، رفاقت علی سیکرٹری آئی ایم سی، مسعود نعمان سپیشل سیکرٹری بجٹ محکمہ خزانہ، واجد علی شاہ سپیشل سیکرٹری محکمہ ہیلتھ، محمد احمد کو سپیشل سیکرٹری محکمہ پرائمری ہیلتھ ‘ وقار حسین کو سپیشل سیکرٹری وزیراعلی سیکرٹریٹ، محمد عمر شیخ ایڈیشنل سیکرٹری وزیراعلی سیکرٹریٹ، محمد علی بخاری ایڈیشنل سیکرٹری بجٹ خزانہ ‘ جبکہ عمر عباس میلا کو محکمہ خزانہ پنجاب رپورٹ کرنے کا حکم دیا گیا’ اسی طرح محمد نعمان صدیق کو ایڈیشنل سیکرٹری وزیراعلی سیکرٹریٹ، کیپٹن ریٹائرڈ شاہ میر اقبال کو سی ای او آئی ڈیپ تعینات کر دیا گیا، ممبر بورڈ آف ریونیو محمد علی رانجھا کو او ایس ڈی اور شوکت علی کو ممبر کالونی بورڈ آف ریونیو، شہزاد سعید ممبر بورڈ آف ریونیو، محمد زمان وٹو ممبر ٹیکس بورڈآف ریونیو، ثاقب منان کو ممبر انکوائری تعینات کر دیا گیا جبکہ ڈی جی پی ڈی ایم اے عمران قریشی کو او ایس ڈی بنا کر عرفان علی کو ڈی جی پی ڈی ایم اے ‘ ندیم ناصر کو ایڈیشنل سیکرٹری ایڈمن محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی اور محمد شاہ رخ چیمہ کو ڈپٹی سیکرٹری سروسز تعینات کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا تھا ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button