پاکستان

سعودیہ، یو اے ای اور قطر کی جانب سے نوازشریف کو وزیراعظم بنانے کی فرمائش، صحافی بول اٹھے

پاکستان کا وزیراعظم کسی کی فرمائش پر نہیں بنے گا بلکہ جو بھی اقتدار میں آئے گا وہ عوامی نمائندہ ہونا چاہیے: سینئر صحافیوں کا مؤقف

لاہور(کھوج نیوز) سعودی عرب ، یو اے ای اور قطر کی جانب سے نوازشریف کو اگلا وزیراعظم بنانے کی فرمائش پر پاکستان کے سینئر صحافیوں نے تشویش کا اظہار کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سعودی عرب ، متحدہ عرب امارات اور قطر کی جانب سے قائد ن لیگ میاں نوازشریف کو اگلا وزیراعظم بنانے کی فرمائش پر ملک کے سینئر صحافیوں نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کا وزیراعظم کسی کی فرمائش پر نہیں بنے گا بلکہ جو بھی اقتدار میں آئے گا وہ عوامی نمائندہ ہونا چاہیے۔ سعودی عرب، یو اے ای اور قطر اپنی حدود میں رہیں ان کو ہمارے ملک کے اندرونی معامات میں عمل دخل کرنے کی ضرورت نہیں ہے اور نا ہی ہم ان کو عمل دخل کرنے کی اجازت دیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button