پاکستان

سعودی عرب نے ایک بار پھر پاکستان کیلئے اپنے خزانوں کے منہ کھول دیئے

ساڑھے تین لاکھ پاکستانیوں کیلئے 50 ہزار امدادی بیگز تقسیم کیے جائیں گے جن میں سے 25 ہزار سردیوں سے بچاؤ کے سامان کے بیگ ہیں جبکہ 25 ہزار شیلٹر کٹس ہیں

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر، مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی عرب نے ایک بار پھر پاکستان کیلئے اپنے خزانوں کے منہ کھول دیئے ‘پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید المالکی نے کہا ہے کہ سعودی عرب پاکستانی عوام کی مدد جاری رکھے گا۔

سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی نے کہا کہ رواں برس ساڑھے تین لاکھ پاکستانیوں کے لیے 50 ہزار امدادی بیگز تقسیم کیے جائیں گے جن میں سے 25 ہزار سردیوں سے بچاؤ کے سامان کے بیگ ہیں جبکہ 25 ہزار شیلٹر کٹس ہیں۔ سعودی سفیر نے اس موقع پر کہا کہ کنگ سلمان ہیومینٹیرین ایڈ اینڈ ریلیف سینٹر کے زیرِاہتمام ہر برس پاکستان کے لوگوں میں امدادی سامان تقسیم کیا جاتا ہے اور یہ خصوصی پروگرام مستقبل میں بھی جاری رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ یہ امدادی بیگز کنگ سلمان ہیومینٹیرین ایڈ اینڈ ریلیف سینٹر کی جانب سے پاکستانیوں بالخصوص دور دراز علاقوں کے شہریوں کے لیے ایک تحفہ ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button