پاکستان

سعودی عرب کا 50 رکنی وفد اتوار پاکستان پہنچے گا

سعودیہ کا 50 رکنی سرمایہ کاری وفد اتوار کو پاکستان پہنچے گا، مشترکہ منصوبوں پر پیشرفت متوقع، پی آئی اے خریداری پر بھی بات ہوگی

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)سعودی عرب کا 50 رکنی وفد اتوار پاکستان پہنچے گا،رپورٹ کے مطابق سعودیہ کا 50 رکنی سرمایہ کاری وفد اتوار کو پاکستان پہنچے گا، مشترکہ منصوبوں پر پیشرفت متوقع، پی آئی اے خریداری پر بھی بات ہوگی۔ حکام کا کہنا ہے کہ آئی ٹی، توانائی، خوراک، کیمیکل، گوشت، کان کنی، زراعت وغیرہ میں پاکستانی تاجروں کیساتھ بامعنی کاروباری بات چیت ہوگی، بی ٹی بی مذاکرات 6-7مئی 2024کو ہونگے۔

 تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کا 50 رکنی تجارتی اور سرکاری وفد 5مئی کو آنیوالا ہے اور 6-7مئی کو معیشت کے مختلف شعبوں میں پاکستانی تاجروں کیساتھ مشترکہ منصوبوں میں تجارتی معاہدوں اور سرمایہ کاری پر توجہ دینے کیساتھ بزنس ٹو بزنس (بی ٹی بی) ملاقاتیں کریگا اور حکومت سے کاروبار (جی ٹی بی) اور جی ٹی جی سودوں پر بھی کچھ پیش رفت متوقع ہے۔ وفاقی وزراء برائے تجارت، فوڈ سیکیورٹی اینڈ انڈسٹری، نجکاری، بورڈ آف انویسٹمنٹ، پیٹرولیم اور پاور ڈویژنز نے ابتدائی ملاقاتیں کیں تاکہ آنے والے سعودی مندوبین کی تیاریوں کا جائزہ لیا جاسکے اور سعودی عرب اور پاکستان کے تاجروں کے درمیان بامعنی بی ٹی بی مذاکرات کو حتمی شکل دی جائے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button