پاکستان

سعودی وزیر دفاع یوم پاکستان پریڈ پر مہمان خصوصی ہوں گے

یوم پاکستان پریڈ میں خلیج تعاون کونسل کے سرمایہ کاری اداروں کے سربراہان بھی شرکت کریں گے' سعودی وزیر دفاع آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی دعوت پر پاکستان آ رہے ہیں

اسلام آباد(کھوج نیوز) سعودی عرب کے وزیردفاع شہزادہ خالد بن سلمان بن عبد العزیز آل سعود یوم پاکستان پریڈ کے مہمان خصوصی ہوں گے وہ آرمی چیف کی دعوت پر پاکستان آ رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ذرائع نے بتایا ہے کہ سعودی وزیردفاع کو پریڈ میں شرکت کی دعوت آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے دی تھی اور انہوں نے سعودی وزیردفاع کو دعوت حالیہ دورہ سعودی عرب کے دوران دی۔ ذرائع نے بتایاکہ یوم پاکستان پریڈ میں خلیج تعاون کونسل کے سرمایہ کاری اداروں کے سربراہان بھی شرکت کریں گے۔ ذرائع کے مطابق بحرین کی دفاعی افواج کے کمانڈر بھی یوم پاکستان پریڈ کی تقریب میں میں شریک ہوں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button