پاکستان

سعودی ولی عہد پاکستان کیں نہیں آرہے ہیں؟ صحافی جاوید چوہدری نے ہوش اُڑادینے والے حقائق سامنے رکھ دئیے

معروف صحافی اوراینکرپرسن جاوید چوہدری نے دعویٰ کیا ہے کہ سعودی ولی عہد پاکستان نہیں آئیں گے۔

اسلام آباد(ویب ڈیسک)سعودی ولی عہد پاکستان کیں نہیں آرہے ہیں؟ صحافی جاوید چوہدری نے ہوش اُڑادینے والے حقائق سامنے رکھ دئیے۔ معروف صحافی اوراینکرپرسن جاوید چوہدری نے دعویٰ کیا ہے کہ سعودی ولی عہد پاکستان نہیں آئیں گے۔ اپنے ایک کالم میں لکھتے ہوئے جاوید چویدری نے کہا کہ سعودی عرب بھی اس وقت ہمیں یہی بتا رہا ہے‘ ہمیں توقع تھی سعودی ولی عہد پاکستان آئیں گے اور ملک میں سرمایہ کاری کا وہ سلسلہ شروع ہو جائے گا جس کا وعدہ برادر اسلامی ملک نے ہم سے کیا تھا لیکن پرنس محمد بن سلمان کا دورہ آگے سے آگے ٹلتا جا رہا ہے‘ کیوں؟ کیوں کہ سعودی عرب کے خفیہ اداروں کا خیال ہے ’’پاکستان ابھی مکمل طور پر تیار نہیں ہوا‘‘ ملک میں پارٹنرز کی جنگ جاری ہے۔

لہٰذا یہاں آنے کا ابھی کوئی فائدہ نہیں اور ان کی یہ رائے غلط بھی نہیں ‘ آپ خود سوچیے آپ اگر کھرب پتی ہوں یا آپ سعودی عرب کے کراؤن پرنس ہوں تو کیا آپ ایک ایسے ملک میں سرمایہ کاری کریں گے جس کے ایک صوبے کا وزیراعلیٰ وفاقی دارالحکومت پر قبضے اور بجلی سپلائی کے دفتر پر دھاوا بولنے کی دھمکی دے رہا ہو‘ جس میں اپوزیشن حکومت کو فارم 47 کی پیداوار کہہ رہی ہو اور وہ اسے سرے سے ماننے کے لیے تیار نہ ہو‘ جس میں عمران خان زیادہ ووٹ لے کر جیل میں بیٹھا ہو اور وہ وہاں سے آرمی چیف کو قیامت تک پیچھا کرنے کی دھمکی دے رہا ہو‘ جس میں سابق وزیراعظم پر گھڑی‘ ہار اور سائفر کا کیس چل رہا ہو اور اس کا ایک ترجمان ٹی وی پر بیٹھ کر یہ کہہ رہا ہو ہماری حکومت کی تبدیلی میں سعودی کراؤن پرنس کا ہاتھ بھی تھا‘ جس میں 9مئی جیسا واقعہ ہوا ہو اور ریاست سال گزرنے کے باوجود مجرموں کا تعین کر سکی ہو اور نہ کسی کو سزا دے سکی ہو۔

جس میں مولانا فضل الرحمن اور پی ٹی آئی لانگ مارچ کی تیاریاں کر رہے ہوں اور ان سب کے ساتھ ساتھ بلوچستان میں پنجابیوں کوگولیاں ماری جا رہی ہوں‘ دہشت گردی عام ہو‘ ججوں کی پگڑیاں فٹ بال بنا کر ان کے ساتھ کھیلنے کی دھمکیاں دی جا رہی ہوں اور سپریم کورٹ 57 ہزار مقدمات کی گٹھڑی پر بیٹھ کر سیاسی مقدموں کے فیصلے کر رہی ہو اور سیاست دان روز عدلیہ کو آنکھیں دکھا رہے ہوں اور اس تماشے کے ساتھ ساتھ پارلیمنٹ ہاؤس میں روز دنیا ماں بہن کی گالیاں سن رہی ہو اور مُردوں کو قبروں سے نکال کر پھانسی دینے کے اعلان دیکھ رہی ہو۔

آپ خود بتایے اگر آپ پرنس محمد سلمان ہوں تو کیا آپ اس ملک میں سرمایہ کاری کریں گے؟نہیں کریں گے چناں چہ ہمیں حماقت کی نیند سے جاگنا ہو گا اور کسی ایک ایسے شخص یا عہدیدار کو آگے بڑھ کر باپ کا کردار ادا کرنا ہو گا جو سب کو اکٹھا بٹھا سکے‘

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button