پاکستان

سعودی ولی عہد کا دورہ پاکستان ملتوی،دفترخارجہ نےبھی تصدیق کردی

دورہ پاکستان کی دعوت وزیراعظم شہبازشریف نے اپنے دورہ سعودی عرب کے دوران دی تھی اور اسے شہزادہ محمد بن سلمان نے قبول بھی کرلیا تھا

اسلام آباد(کھوج نیوز)سعودی ولی عہد کا دورہ پاکستان ملتوی،دفترخارجہ نےبھی تصدیق کردی ،رپورٹ کے مطابق سعودی ولی عہد کا دورہ پاکستان ملتوی ہوگیا جس کی تصدیق دفتر خارجہ نے بھی کردی ہے اور دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا ہے کہ جونہی ان کا دورے کا شیڈول طے پاجائے گا وہ عوام کے سامنے لایاجائیگا۔کھوج نیوز کے مطابق اس سے قبل سرکاری ذرائع نے کہا تھاکہ سعودی ولی عہد 19 مئی کو پاکستان کے دو روزہ دورے پرآئیں گے لیکن اب معلوم ہوا ہے کہ ان کا یہ دورہ اس وقت تک مخر ہوگیا ہے۔


یادرہے کہ سعودی ولی عہد کو دورہ پاکستان کی دعوت وزیراعظم شہبازشریف نے اپنے دورہ سعودی عرب کے دوران دی تھی اور اسے شہزادہ محمد بن سلمان نے قبول بھی کرلیا تھا۔دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرہ بلوچ سے جب اس پیشرفت پر تبصرہ کرنے کے لیے کہا گیا تو انہوں نے واضح کیا کہ جیسے ہی دونوں دارالحکومتوں کے درمیان شیڈول پر کام مکمل ہوگا تو آگاہ کردیا جائے گا۔سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ ہوسکتا ہے شہزادہ محمد بن سلمان حج اور عید الاضحی کے فوری بعد پاکستان کا دورہ کریں ، اب اس کا شیڈول بھی عید کے بعد ہی دونوں ممالک جاری کریں گے۔یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ شہزادہ محمد بن سلمان پہلے بھی دومرتبہ پاکستان کے دورے پر آچکے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button