پاکستان
سمندری طوفان کیٹی بندرگاہ سے ضرور ٹکرائے گا: شیری رحمان کا بڑا دعویٰ
کیٹی بندر گاہ سے طوفان ضرور ٹکرائے گا، لوگ جگہ خالی کرنے میں ہچکچاہٹ کا شکار ہیں لیکن ان کی زندگیاں عزیز ہیں، انہیں زبردستی نکالیں گے: شیری رحمان
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی شیری رحمان نے بڑا دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ سمندری طوفان کیٹی بندرگاہ سے ضرور ٹکرائے گا، کیٹی بندر، ٹھٹہ اور بدین متاثر ہوئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق شیری رحمان کا کہنا تھاکہ حکومت نے شہریوں کو محفوظ رکھنے کے اقدامات کا آغاز کر دیا ہے، کیٹی بندر، ٹھٹہ اور بدین متاثر ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کیٹی بندر گاہ سے طوفان ضرور ٹکرائے گا، لوگ جگہ خالی کرنے میں ہچکچاہٹ کا شکار ہیں لیکن ان کی زندگیاں عزیز ہیں، انہیں زبردستی نکالیں گے۔ ان کا کہنا تھاکہ گزشتہ سیلاب کے متاثرین تاحال مشکلات کا شکار تھے اب یہ آ گیا، تمام ریسکیو مشن اور تمام اداروں کو الرٹ پر رکھا گیا ہے، حکومت این ڈی ایم کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں۔