پاکستان

سموگ کی شدید لہر، لاہور سمیت 10اضلاع میں جمعہ اور ہفتہ کو سکول و کالجز بند کرنیکا اعلان

مارکیٹس بند کرنے کے حق میں نہیں، جمعے اور ہفتے کو مارکیٹس دوپہر 3 بجے کھلیں گی، اتوار کو تمام مارکیٹس بند ہوں گی: نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی

لاہور(کھوج نیوز) سموگ کی شدید لہر کے باعث نگراں پنجاب حکومت نے جمعے اور ہفتے کو لاہور سمیت پنجاب کے 10 اضلاع میں اسکول اور کالجز بند کرنے کا اعلان کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق نگراں وزیراعلی پنجاب محسن نقوی نے کہا کہ جمعہ اور ہفتہ کو 10 اضلاع میں تعلیمی ادارے بند ہوں گے، 10 ہزار طلبہ کو سبسڈی پر موٹر سائیکل دیئے جائیں گے، سرکاری ملازمین کو بھی سبسڈی پر موٹر سائیکل دینے پر غور کر رہے ہیں۔ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ مارکیٹس بند کرنے کے حق میں نہیں، جمعے اور ہفتے کو مارکیٹس دوپہر 3 بجے کھلیں گی، اتوار کو تمام مارکیٹس بند ہوں گی، اسموگ سے بچنے کیلئے ماسک کا استعمال ضرور کریں، اتوار کو مال روڈ صبح سے شام 5 بجے تک صرف سائیکل سواروں کیلئے کھلی ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ اگر 29 نومبر کو لاہور میں بادل آئے اور وہ مصنوعی بارش کے لیے سازگار ہوئے تو ہم کوشش کریں گے کے مصنوعی بارش کریں مگر اس کے لیے ابھی ہم بہت پیچھے ہیں ہمیں بہت محنت کرنی پڑے گی، اس کے لیے ایک مخصوص قسم کا بادل چاہیے جس کے بعد یہ بارش ہو سکتی ہے، ہم نے اس کے اوپر بھی تیاری شروع کر دی ہے اور ہم اس لیے کوشش کریں گے۔

وزیراعلی پنجاب نے کہا کہ ہم مارکیٹ بند کرنے کے حق میں نہیں، اس لیے یہ فیصلہ ہوا کہ مارکیٹ جمعے اور ہفتے کو 3 بجے کھلیں گی اور اتوار کو سب بند ہوں گی، اس طرح ریسٹورنٹس بھی جمعے ہفتے کو 3 بجے کھلیں گے، 6 ڈویژن کی انتظامیہ یہ یقینی بنائے گی کہ تمام کاروباری مراکز اتوار کو بند ہوں، جمرے کو دفتر کھل سکتے ہیں مگر ہفتے کو دفاتر 3 بجے کے بعد کھولے جائیں کیونکہ اے کیو آئی لیول صبح زیادہ ہوتا ہے اور دوپہر کو کم۔

محسن نقوی کا کہنا تھا کہ سڑکوں پر پانی کے چھڑکا کو دوگنا کیا جائے گا اور اتوار کو مال روڈ صبح سے لے کر شام تک صرف سائیکلوں کے لیے کھلی ہوگی، اعلان کردہ چند چیزیں علامتی ہیں، چند چیزیں طویل المدتی ہیں، چند چیزیں ابھی جو خطرناک صورتحال درپیش ہے، اس سے نمٹنے اور اس کی شدت کو کم کرنے کے لیے ہیں، باقی ہم سب کوشش کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ماسک پہن کے رکھیں تاکہ آپ کی صحت کم سے کم خراب ہو، اس وقت اے کیو آئی لیول زیادہ ہے اوراس کے بنیادی وجہ بھارت سے ہوا چلنا ہے جہاں فصلوں کے جلا کی وجہ سے ہمیں ان مشکلات کا سامنا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button