پاکستان

سمیرا ملک نے پارٹی عہدے اور رکنیت سے استعفیٰ کیوں دیا؟ اصل کہانی کھل کر سامنے آگئی

مسلم لیگ ن نے سمیرا ملک کو نظر انداز کیا، اب وہ الیکشن میں استحکام پاکستان پارٹی کے امیدواروں کی حمایت کریں گی: ترجمان سمیرا ملک کا مؤقف

لاہور(کھوج نیوز) پاکستان مسلم لیگ (ن) پنجاب کی نائب صدر سمیرا ملک نے پارٹی عہدے اور پارٹی کی رکنیت سے استعفیٰ کیوں دیا اس حوالے سے اصل کہانی کھل کر سامنے آگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن پنجاب کی نائب صدر سمیرا ملک نے ٹکٹ نہ ملنے پر پارٹی سے علیحدگی اختیار کرلی۔ سابق وفاقی وزیر سمیرا ملک نے اپنا استعفیٰ صدر (ن) لیگ پنجاب رانا ثنا اللہ کو بجھوادیا، ایک لائن کے استعفیٰ میں عہدہ چھوڑنے کی وجوہات سے آگاہ نہیں کیا گیا۔ سابق وفاقی وزیر سمیرا ملک نے پارٹی کی رکنیت بھی چھوڑنے کا اعلان کر دیا۔ سمیرا ملک نے پارٹی کی مخصوص نشست کا مطالبہ کیا تھا، مخصوص نشست کے لیے نامزد نہ ہونے پر سمیرا ملک نے پارٹی چھوڑ دی۔

یاد رہے کہ سمیرا ملک نے این اے 87 کے ٹکٹ کے لیے اپلائی کیا تھا لیکن پارٹی قیادت نے این اے 87 کا ٹکٹ شاکر بشیر اعوان کو جاری کر دیا جس پر سمیرا ملک نے آزاد حیثیت سے الیکشن لڑنے کا اعلان کر رکھا ہے۔ سمیرا ملک کے ترجمان سمیع الحق اعوان نے کہا ہے کہ پارٹی نے نظر انداز کیا، اب سمیرا ملک الیکشن میں استحکام پاکستان پارٹی کے امیدواروں کی حمایت کریں گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button