پاکستان

سندھ پاکستان کو بچائےگا،آصف زرداری نےدوستوں اور دشمنوں کو للکاردیا

زرداری نے کہا  پاکستان اس وقت معاشی طور پر کمزور ہو رہا ہے، اگر کوئی بہتری کی بات کرتے ہیں تو ان کو لگتا ہے کہ شاید اس میں ہمارا کوئی فائدہ ہے۔

خان گڑھ (کھوج نیوز )سندھ پاکستان کو بچائےگا،آصف زرداری نےدوستوں اور دشمنوں کو للکاردیا، سابق صدر آصف علی زرداری نے خان گڑھ میں جلسے کے دوران دوستوں اور دشمنوں کو "پیغام” دیدیا ۔جلسے سے خطاب کرتے ہوئے  انہوں نے کہا کہ  دوستوں اور دشمنوں کو پیغام” دینا چاہتا ہوں کہ پاکستان کو بنایا بھی سندھ نے ہے اور بچانا بھی سندھ نے ہے،  چیئرمین پی ٹی آئی کو کام نہیں کرنا آتا اور نہ کروانا آتا ہے۔ چیئرمین پی ٹی آئی کو اس لیے نہیں ہٹایا کہ ہمیں حکومت اور صرف طاقت کی ضرورت تھی، ہمیں عوام اور ملک کی ترقی کی ضرورت تھی۔

آصف زرداری کا کہنا ہے کہ دل کرتا ہے کہ آج سندھی میں بات کروں، بھٹو کی قبر پر لکھا ہے کہ یہاں عوام کا نوکر دفن ہے، میں نے ایک سوچ کے تحت پارلیمنٹ کو اختیارات واپس کیے، ہمارے مخالفین الیکشن میں کھڑے ہوں ہم ان کو ویلکم کہتے ہیں۔ سب اپنی سیاست کریں ہماری اپنی سیاست اور فلاسفی ہے، بے نظیر بھٹو کی شہادت پر بھی کہا کہ پاکستان کھپے، ورکرز کے ہاتھوں مجبور ہوں کہ باہر نہیں جا سکتا، ورکرز کی آنکھوں میں آنکھ ڈال کر کیا کہوں گا۔

 آصف زرداری نے کہا  پاکستان اس وقت معاشی طور پر کمزور ہو رہا ہے، اگر کوئی بہتری کی بات کرتے ہیں تو ان کو لگتا ہے کہ شاید اس میں ہمارا کوئی فائدہ ہے۔ہم نے ہمیشہ انسان کی خدمت کا فیصلہ کیا ہے، ہم نے ہمیشہ عوام کی نوکری کی ہے، عوام کی خدمت ہی ہماری جنت ہے، سمندر سے صاف کر کے کراچی کو پانی دے سکتے ہیں۔ ہمیں پتہ ہے کہ بارڈر کے باہر کیا ہو رہا ہے، دوستوں نے کہا کہ آپ تاریخ کے خلاف جا رہے ہیں، ہم چاہتے ہیں افغان بھائی واپس جائیں لیکن جائیں کس پر، وہاں ہے کیا، ہم نے جب بات کی ہے تو ملک کے فائدے کی بات کی ہے۔

آصف علی زرداری کا یہ بھی کہنا تھا  کہ فلسطین میں مسلمانوں کے ساتھ ظلم ہو رہا ہے، افسوس کہ فلسطین کے لیے اتنا نہیں کر رہے جتنا کرنا چاہیے، ہمیں کچھ ہاتھ سے بھی مدد کرنی چاہیے اور آگے بڑھ کر مدد کرنی چاہیے، ان شاء اللّٰہ وہ وقت آئے گا تو ہم ان کی مدد کریں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button