پاکستان

سندھ کابینہ کے 9 وزراء نے حلف اٹھا لیا، قلمدان بھی سونپ دیئے گئے

حلف اٹھانے والوں میں شرجیل میمن، ناصر شاہ ، سعید غنی، سردار شاہ ، عذرا فضل، محمد بخش مہر، ضیا لنجار، جام خان شورو اور علی حسن زرداری شامل ہیں

کراچی(کھوج نیوز) سندھ کابینہ کے 9 وزراء نے حلف اٹھا لیا جبکہ ان کو قلمدان بھی سونپ دیئے گئے ہیں ، حلف برداری کی تقریب گورنر ہائوس کراچی میں ہوئی اور گورنر سندھ نے نو منتخب کابینہ سے حلف لیا۔

تفصیلات کے مطابق نو منتخب سندھ کابینہ میں جن وزراء نے حلف لیا ان میں شرجیل میمن، ناصر شاہ ، سعید غنی، سردار شاہ ، عذرا فضل، محمد بخش مہر، ضیا لنجار، جام خان شورو اور علی حسن زرداری شامل ہیںجبکہ ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق شرجیل میمن کو محکمہ ٹرانسپورٹ اور ایکسائز ٹیکسیشن ‘ڈاکٹر عذرا پیچوہو کو محکمہ صحت اور بہبود آبادی ‘ناصر شاہ کو محکمہ توانائی، منصوبہ بندی اور ترقیات ‘ سردار شاہ کومحکمہ تعلیم اور محکمہ مائنز اینڈ منرلز ‘ سعید غنی کو محکمہ بلدیات اور پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ‘ جام خان شورو کو محکمہ آبپاشی اور محکمہ خوراک ‘ضیا الحسن کو محکمہ داخلہ اور لا پالیمنٹری افیئرز ‘ محمد بخش مہر کو زراعت، سپلائی اینڈ پرائز ، اسپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز ‘ علی حسن زرداری کو جیل خانہ جات جبکہ ذوالفقار علی شاہ کو محکمہ کلچر، سیاحت اور آرکائیوز کا قلمدان سونپا گیا ہے ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button