پاکستان

سنی اتحاد کونسل سے اتحاد کی افواہیں’ بیرسٹر گوہر بڑا سچ سامنے لے آئے

کل رات 9 بجے تک تمام لسٹیں فائنل کرلیں گے، سنی اتحاد کونسل سے ہمارا کبھی اتحاد نہیں ہوا، پاکستان کو جمہوری ملک بنانا چاہتے ہیں: بیرسٹر گوہر

راولپنڈی(کھوج نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے سنی اتحاد کے سے ہونے والے اتحاد کے متعلق تمام افواہوں کو بے نقاب کرتے ہوئے بڑا سچ سامنے لے آئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے رہنماء بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے پر نظرثانی اپیل دائر کریں گے، پی ٹی آئی 3 دنوں کے اندر اپنے امیدوار کی انتخابی نشانات کے ساتھ لسٹ جاری کرے گی، عوام سے اپیل ہے پی ٹی آئی کے منتخب کردہ نمائندوں کو ووٹ دیگر کامیاب بنائیں، جو سیٹیں پینڈنگ میں رکھی تھی وہ جلدی فائنل ہو جائیں گی۔ بیرسٹر گوہر نے کہا کہ سپریم کورٹ کے بلے کے فیصلے سے 25 کروڑ عوام کے بنیادی حقوق متاثر ہوئے ہیں ، یہ جمہوریت کے خلاف ایک سازش کامیاب ہوئی ہے، جمہوریت کا ایک بڑا نقصان ہوا ہے اس سے کرپشن کی ایک ابتدا ہوگی۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم کسی صورت الیکشن سے بائیکاٹ نہیں کریں گے، سپریم کورٹ کے فیصلے پر نظرثانی درخواست ہر صورت دائر کرنی ہے، آئین کے تحت کیا کسی پارٹی سے نشان واپس لیا جا سکتا ہے یا نہیں، قانون کے تحت اس کیس کو سپریم کورٹ کے 3 رکنی بینچ نے نہیں 5 رکنی بینچ کو سننا چاہیے تھا۔ پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کا ووٹرز کو یہ مسیج ہے کہ گھبرانا نہیں ہے اپنے ووٹ کی حفاظت کرنی ہے، آپ اپنے ووٹرز اور امیدوار کی پہچان کریں، آج کسی بھی وقت مشاورت مکمل ہوجائے گی، 8 فروری کو فتح آپ کی ہوگی آپ متحد رہیں۔ بیرسٹر گوہر نے یہ بھی کہا کہ کل رات 9 بجے تک تمام لسٹیں فائنل کرلیں گے، سنی اتحاد کونسل سے ہمارا کبھی اتحاد نہیں ہوا، پاکستان کو جمہوری ملک بنانا چاہتے ہیں، شیخ رشید سے ہمارا اتحاد پہلے تھا، پی ٹی آئی کے ووٹرز اور عہدیدار اختلافات میں نہ پڑیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button