پاکستان

سنی اتحاد کونسل کےسربراہ صاحبزادہ حامد رضا نے پی ٹی آئی کو پھراسمبلیوں سےاستعفےدینےکا مشورہ دیدیا

حامد رضا نے کہاکہ پی ٹی آئی کی قیادت کو اسمبلیوں سے استعفیٰ دینے اور سڑکوں پر آنے پر غور کرنے کی ضرورت ہے

اسلام آباد(کھوج نیوز)سنی اتحاد کونسل کے سربراہ صاحبزادہ حامد رضا نے پی ٹی آئی کو پھر اسمبلیوں سے استعفے دینے کا مشورہ دیدیا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں حامد رضا نے کہاکہ پی ٹی آئی کی قیادت کو اسمبلیوں سے استعفیٰ دینے اور سڑکوں پر آنے پر غور کرنے کی ضرورت ہے،آنے والے ہفتوں میں بانی پی ٹی آئی کو انصاف نہ ملا تو ہم اسمبلیوں  میں نہیں بیٹھیں گے،ان کاکہناتھا کہ میں بانی پی ٹی آئی کیلئے قومی اسمبلی سے مستعفی ہونے والا پہلا شخص ہوں گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button