پاکستان

سوئی ناردرن کا ملک گیرکریک ڈاؤن،درجنوں کنکشن کاٹ دئیے گئے،لاکھوں کے جرمانے

سوئی ناردرن کے تحت پنجاب، خیبر پختو نخواہ اور اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں گیس چوری کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کے دوران مزید 66 گیس کنکشن منقطع کردیےگئے

لاہور(کھوج نیوز)سوئی ناردرن کا ملک گیرکریک ڈاؤن،درجنوں کنکشن کاٹ دئیے گئے،لاکھوں کے جرمانے کئے گئے،رپورٹ کے مطابق سوئی ناردرن کے تحت پنجاب، خیبر پختو نخواہ اور اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں گیس چوری کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کے دوران مزید 66 گیس کنکشن منقطع کردیےگئے. جبکہ 18 لاکھ کے جرمانےعائد کیے گئے۔ سوئی ناردرن گیس نے لاہور میں گیس کے غیر قانونی استعمال پر 08 گیس کنکشن منقطع کیے اور گیس چوروں کے خلاف 7 لاکھ 50 ہزار کے جرمانے بھی عائد کیے۔ ٹیم نے گیس چوروں کے خلاف 1FIR بھی درج کروائی۔ ملتان میں ریجنل ٹیم نے گیس کے غیر قانونی استعمال پر 11 جبکہ کمپریسر کے استعمال پر 03 گیس کنکشن منقطع کیے.
سوئی ناردرن گیس نے پشاور میں میٹر سے چھیڑ چھاڑ، گیس کے براہ راست استعمال، غیر قانونی کنکشن پر 31 گیس کنکشن منقطع کیے اور 70 ہزار کےجرمانےعائد کیے۔ فیصل آباد میں گیس کے غیر قانونی استعمال پر 03 گیس کنکشن منقطع کیے اور 40 ہزار کے جرمانے عائد کیے۔ شیخو پورہ میں گیس کے غیر قانونی استعمال پر 02 گیس کنکشن منقطع کیے گئےاور 1 لاکھ 80 ہزار کے جرمانے بھی عائد کیے گئے، مزید ٹیم نے گیس چوروں کے خلاف 2FIRs بھی درج کروائیں۔ بہاولپور میں گیس کے غیر قانونی استعمال پر ایک گیس کنکشن منقطع کیا گیا۔ کرک میں گیس کے غیر قانونی استعمال پر 02 گیس کنکشن منقطع کیے اور 1 لاکھ 40 ہزار کے جرمانے بھی عائد کیے۔ مزید ٹیم نے 2FIRs بھی درج کروائیں۔ ٹیم نے ساہیوال میں گیس کے غیر قانونی استعمال پر 03 گیس کنکشن منقطع کیے۔ گجرات میں ریجنل ٹیم نے گیس کے غیر قانونی استعمال پر 01 گیس کنکشن منقطع کیا۔ گوجرانوالہ میں ٹیم نے گیس کے غیر قانونی استعمال پر ایک گیس کنکشن منقطع کیا اور 6 لاکھ 20 ہزار کا جرمانہ بھی عائد کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button