پاکستان

سوشل میڈیا کیلئے سرکاری اشتہارات، وفاقی حکومت کے مطابق جاری کیے جائیں’ عظمیٰ بخاری کی تجویز

سوشل میڈیا کو اشتہارات کی ترسیل کا معاملہ وفاقی حکومتی کی پالیسی کے مطابق چلایا جائے تو اس سے کسی بھی ادارے یا سوشل میڈیا پلیٹ فارم کی حق تلفی بھی نہیں ہو گی

لاہور(کھوج نیوز) پنجاب کی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ ڈیجیٹل اور سوشل میڈیا کے لئے سرکاری اشتہار وفاقی حکومت کی پالیسی کے مطابق جاری کیے جائیں گے۔ انہوں نے یہ تجویز وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی صدارت میں ہونے والے صوبائی کابینہ کے اجلاس کے دوران کی۔ عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ یوں تو محکمہ جاتی طور پر صوبہ پنجاب کی وفاق سے الگ پالیسیاں موجود ہیں تاہم اگر سوشل میڈیا کو اشتہارات کی ترسیل کا معاملہ وفاقی حکومتی کی پالیسی کے مطابق چلایا جائے تو اس سے بہت سے مسائل ختم ہو جائیں گے اور کسی بھی ادارے یا سوشل میڈیا پلیٹ فارم کی حق تلفی بھی نہیں ہو گی۔ بتایا گیا ہے کہ صوبائی کابینہ نے عظمیٰ بخاری کی سوشل میڈیا پالیسی سے متعلق تجویز سے اتفاق کیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button