پاکستان

سولرپینلزکی قیمتیں اچانک آسمان کو چھونے لگیں

لاہور میں سولر پینلز کی قیمتوں میں اچانک اضافہ ہونا شروع ہوگیا، 7 سے15کلو واٹ تک سسٹم کی قیمت میں 25 سے لیکر50 ہزار روپے تک اضافہ ہو گیا

لاہور (کھوج نیوز)سولرپینلزکی قیمتیں میں اچانک آسمان کو چھونے لگیں،رپورٹ کے مطابق لاہور میں سولر پینلز کی قیمتوں میں اچانک اضافہ ہونا شروع ہوگیا، 7 سے15کلو واٹ تک سسٹم کی قیمت میں 25 سے لیکر50 ہزار روپے تک اضافہ ہو گیا ۔  مارکیٹ میں6 روپے فی واٹ کے حساب سے سولر پینلز کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے،7 کلو واٹ کا سسٹم 25ہزار اضافے کیساتھ8 لاکھ 50 ہزار روپے جبکہ10 کلو واٹ کے سسٹم کی قیمت بھی 11 لاکھ 50 ہزار سے بڑھ کر 12لاکھ روپے تک ہوگئی ہے۔  اسی طرح 12 کلو واٹ سسٹم کی قیمت50 ہزار اضافے کیساتھ14 لاکھ 50 ہزار روپے مقرر کی گئی ، 15 کلوواٹ سسٹم کی قیمت 16 لاکھ روپے مقرر کر دی گئی ہے۔  تمام سولر سسٹم آن گرڈ لگانے کی قیمت مقرر کی گئی ہے۔ہائیبرڈ سسٹم پر جانے کیلئے بیٹریوں کی اضافی قیمت ادا  کرنا ہوگی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button