پاکستان

سٹاک ایکسچینج میں تیسرے روز بھی مندی ، بروکر لٹ گئے

بازار میں مسلسل چوتھے روز ایک ارب سے زائد شیئرز کا کاروبار ہوا، آج ایک ارب اٹھارہ کروڑ شیئرز کے سودے 26 ارب روپے میں طے ہوئے

لاہور(کھوج نیوز) سٹاک ایکسچینج میں تیسرے روز بھی مندی ، بروکر لٹ گئے ‘ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے تیسرے روز بھی منفی رجحان رہا، 100 انڈیکس 385 پوائنٹس کم ہوکر 62 ہزار 448پر بند ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج 100 انڈیکس نے کاروبار کا آغاز مثبت کیا اور انڈیکس ایک موقع پر 788 پوائنٹس اضافے سے 63 ہزار 621 تک گیا لیکن اس رجحان میں مرحلہ وار بدلاو آیا اور انڈیکس ایک موقع پر 1750 پوائنٹس کم ہوکر 61 ہزار 82 تک بھی گرا۔ البتہ کاروبار کا اختتام385 پوائنٹس کمی سے 62 ہزار 448 پر کیا ہے۔ بازار میں مسلسل چوتھے روز ایک ارب سے زائد شیئرز کا کاروبار ہوا، آج ایک ارب اٹھارہ کروڑ شیئرز کے سودے 26 ارب روپے میں طے ہوئے۔ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 65 ارب کم ہوکر 90 ہزار 27 ہے۔ تین روز میں انڈیکس 3 ہزار 682 پوائنٹس اور مارکیٹ کیپٹلائزیشن515 ارب روپے کم ہوئی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button