پاکستان

سپریم جوڈیشل کونسل:جسٹس سردارطارق مسعود کےخلاف شکایت مسترد

سپریم جوڈیشل کونسل نے عدالت عظمیٰ کے جج جسٹس سردار طارق مسعود کے خلاف شکایت متفقہ طور پر مسترد کر دی

اسلام آباد(کھوج نیوز) سپریم جوڈیشل کونسل نے عدالت عظمیٰ کے جج جسٹس سردار طارق مسعود کے خلاف شکایت متفقہ طور پر مسترد کر دی جبکہ جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی کے خلاف شکایت پر سماعت نماز عصر کے بعد دوبارہ ہو گی۔

سپریم جوڈیشل کونسل کا اجلاس اس وقت جاری ہے جس میں کونسل نے عدالت عظمیٰ کے جج جسٹس مظاہر علی اکبرنقوی کے خلاف ریفرنس دائر کرنے والے افراد کو بھی طلب کر رکھا ہے اور جسٹس نقوی کو بھی جواب کا موقع دیا جائے گا۔ اجلاس میں سپریم کورٹ کے سینیئر پیونی جج جسٹس سردار طارق مسعود کے خلاف بھی شکایت کنندہ کو بمعہ دستاویزی ثبوتوں کے طلب کیا گیا تھا اور سماعت کے دوران ان کے خلاف شکایت متفقہ طور پر مسترد کر دی گئی ہے۔

کونسل نےجسٹس مظاہر نقوی کے نام پر لاہور میں 2 جائیدادوں کا مکمل ریکارڈ طلب کر رکھا ہے، گلبرگ تھری لاہور میں پلاٹ نمبر 144 بلاک ایف ون کا مکمل ریکارڈ بھی طلب کیا گیا ہے، اس کے علاوہ لاہور کینٹ میں پلاٹ نمبر 100 سینٹ جانز پارک کا بھی مکمل ریکارڈ طلب کیا گیا ہے، کونسل نے سینیئر افسران کو ریکارڈ سمیت پیش ہونے کا حکم جاری کر رکھا ہے، اجلاس میں جسٹس مظاہر نقوی کے اعتراضات پر بھی غور کیا جائے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button