پاکستان

سپریم جوڈیشل کونسل کی کارروائی، جسٹس مظاہر نقوی نے بڑا قدم اٹھا لیا

اسلام آباد(کھوج نیوز) سپریم کورٹ کے جج جسٹس مظاہر نقوی نے سپریم جوڈیشل کونسل کی کارروائی کو سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا۔

جسٹس مظاہر نقوی نے اپنے وکیل خواجہ حارث کے توسط سے آئینی درخواست دائر کی جس میں انہوں نے اپنے خلاف جوڈیشل کونسل کی کارروائی کے دوران جاری دونوں شوکاز نوٹس کو بھی عدالت میں چیلنج کیا ہے۔

جسٹس مظاہر نقوی نے اپنی درخواست میں کونسل کی کارروائی اور بالخصوص گزشتہ سماعت پر جاری کیےجانے والے تفصیلی نوٹس کو چیلنج کیا جس میں ان سے 10 الزامات پر جواب مانگا گیا تھا۔

جسٹس مظاہر نقوی نے اپنی درخواست میں کہا ہے کہ جوڈیشل کونسل نے ان اعتراضات کا جو انہوں نے ججز پر کیا اس پر کوئی فیصلہ نہیں کیا ، دوسرا شوکاز جاری کرنے سے پہلے جو اعتراض اٹھائے اس کا فیصلہ کرنا ضروری تھا۔ جسٹس مظاہرنقوی نے کیس اوپن کورٹ میں چلانے اور شوکاز نوٹس کالعدم قرار دینے کی استدعا کی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button