پاکستان

سپریم کورٹ رولزپارلیمنٹ سےاونچےنہیں،سینیٹرز نےعدالت عظمیٰ کےججزکو آڑے ہاتھوں لےلیا

سینیٹر اسحاق ڈار، یوسف رضا گیلانی، اعظم نذیر تارڑ، مولانا غفور حیدری، منظور کاکڑ، طاہر بزنجو، شفیق ترین،حاجی ہدایت اللہ اور محمد قاسم نے مشترکہ بیان دیا ہے

اسلام آباد(کھوج نیوز) سپریم کورٹ رولزپارلیمنٹ سےاونچےنہیں،سینیٹرز نےعدالت عظمیٰ کےججزکو آڑے ہاتھوں لےلیا،رپورٹ کے مطابق سینیٹ میں اکثریتی اتحاد کے پارلیمانی رہنماؤں نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ رولز کو ایکٹ آف پارلیمنٹ سے مقدم کہنا غیرآئینی اور افسوسناک ہے۔ اس حوالے سے سینیٹر اسحاق ڈار، یوسف رضا گیلانی، اعظم نذیر تارڑ، مولانا غفور حیدری، منظور کاکڑ، طاہر بزنجو، شفیق ترین،حاجی ہدایت اللہ اور محمد قاسم نے مشترکہ بیان دیا ہے۔

اکثریتی اتحاد کے پارلیمانی رہنماؤں کا مشترکہ بیان میں کہنا ہے کہ قانون سازی صرف اور صرف پارلیمان کا اختیار ہے، عدالت کو پارلیمان کے اختیارات میں مداخلت سے گریز کرنا چاہیے۔

مشترکہ بیان میں کہا گیا ہے کہ قومی اسمبلی کی تحلیل کے ایک دن بعد کئی ہفتوں سے محفوظ فیصلہ سنانا حیران کُن ہے، ہماری رائے میں ایسے فیصلے پارلیمان کی آزادی اور خود مختاری کو متاثر کرتے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button