پاکستان

سپیکرپنجاب اسمبلی کےلئےملک احمد خان کے کاغذات نامزدگی جمع

سپیکروڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی کا انتخاب کل ہونے جارہا ہے،مسلم لیگ ن اور سنی اتحاد کونسل کے امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کروا دیے

لاہور (کھوج نیوز) سپیکروڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی کا انتخاب کل ہونے جارہا ہے،مسلم لیگ ن اور سنی اتحاد کونسل کے امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کروا دیے۔ تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی جانب سے سپیکر پنجاب اسمبلی کےلئے ملک احمد خان کے کاغذات نامزدگی جمع کروا ئےگئے جبکہ سنی اتحاد کونسل نے سپیکر کےلئے احمد خان بھچر کے کاغذات جمع کروا دیے۔

ڈپٹی سپیکر کے لئے مسلم لیگ ن کی جانب سے ملک ظہیر اقبال چنڑ ،سنی اتحاد کونسل کی جانب سے معین ریاض قریشی کے کاغذات جمع کروا دیے۔سیکرٹری پنجاب اسمبلی عامر حبیب نے سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کیلئےکاغذات نامزدگی وصول کئے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button