پاکستان

سیاست میں بڑی خبر’ شیخ رشید نے راشد شفیق کو اپنا بیٹا ڈیکلیئر کر دیا

ہم باپ بیٹا 9مئی کے واقعات کی مذمت کرتے ہیں، میںراولپنڈی کی دونوں نشستوں پر قلم دوات کے نشان پر الیکشن لڑ رہا ہوں اور راشد شفیق اس کا ایک حصہ ہے: شیخ رشید

راولپنڈی (کھوج نیوز) قومی سیاست میں بڑی خبر آگئی، عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید اب لاوارث نہیں رہے انہوں نے راشد شفیق کو اپنا بیٹا ڈیکلیئر کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا کہ میں لاوارث آدمی ہوں آج سے میں راشد شفیق کو اپنا بیٹا ڈیکلیئر کرتا ہوں اور جو میرا سیاسی فیصلہ ہے وہی میرے بیٹے راشد شفیق کا ہے، میرا بیٹا میرے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا ہے اور ہم عظیم فوج کے ساتھ ہیں اور ہم 9مئی کے واقعات کی دونوں باپ بیٹا پر زور مذمت کرتے ہیں اور میں یہ واضح اعلان اس لیے کر رہا ہوں کہ کوئی غلط فہمی نہ پیدا ہوکیونکہ میںراولپنڈی کی دونوں نشستوں پر قلم دوات کے نشان پر الیکشن لڑ رہا ہوں اور راشد شفیق اس کا ایک حصہ ہے ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button