پاکستان

سیاسی مقدمات ختم کریں،مینڈیٹ واپس کیا جائے،شبلی فرازکا حکومت سےمطالبہ

شبلی فراز نے کہا کہ پی ٹی آئی کی سوشل میڈیا ٹیم پارٹی کا ہر اول دستہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ حمود الرحمٰن کمیشن کی رپورٹ 50 سال بعد آئی، اس سے آگاہی پیدا ہوئی

اسلام آباد(کھوج نیوز)سیاسی مقدمات ختم کریں،مینڈیٹ واپس کیا جائے،شبلی فرازکا حکومت سےمطالبہ ۔رپورٹ کے مطابق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شبلی فراز نے کہا ہے کہ اندھیر نگری چوپٹ راج ہے، جس کو چاہا اٹھا لیا اور مقدمے میں ڈال دیا۔ اسلام آباد میں جوڈیشل کمپلیکس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شبلی فراز نے کہا کہ پی ٹی آئی کی سوشل میڈیا ٹیم پارٹی کا ہر اول دستہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ حمود الرحمٰن کمیشن کی رپورٹ 50 سال بعد آئی، اس سے آگاہی پیدا ہوئی، دیگر ممالک میں بھی 30 سال بعد کسی ریاست میں راز نہیں رکھا جاتا۔

شبلی فراز کا کہنا ہے کہ اس پر بات چیت ہوتی ہے کہ آئندہ ایسی غلطیاں نہ دہرائی جائیں، اس لیے ہم 1971ء کے واقعات اور اب میں مماثلت دیکھ رہے ہیں، نہیں چاہتے کہ جو غلطیاں ہوگئیں ان کو دہرائیں اور نقصان اٹھائیں۔ پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ ملک کا سوچیں، ملک تباہ ہو رہا ہے، اضطراب کی کیفیت ہے، ملک کے مقبول لیڈر کو رہا کریں، سیاسی مقدمات کو ختم کریں، مینڈیٹ کو واپس کیا جائے تب سیاسی استحکام آجائے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button