پاکستان

سیاچن میں بھارت کی اجارہ داری ختم ،لداخ سے آزاد کشمیرتک راہداری سڑک بنانےکا اصولی فیصلہ

چین اور پاکستان مل کر لداخ سے لیکر آزاد کشمیر تک ارک راہداری بنائیں گے تاکہ ان علاقوں میں بھارتی مداخلت کے امکانات ختم کئے جاسکیں ۔اس منصوبے پر 6 کھرب پاکستانی روپے خرچ کئے جائیں گے،

اسلام آباد (کھوج نیوز)سیاچن میں بھارت کی اجارہ داری ختم کرنے کا آسولی فیصلہ کر لیا گیا ہے ،وزیراعظم شہبازشریف کے حالیہ دورہ چین میں اس امر پر اتفاق کر لیا گیا ہے کہ چین اور پاکستان مل کر لداخ سے لیکر آزاد کشمیر تک ارک راہداری بنائیں گے تاکہ ان علاقوں میں بھارتی مداخلت کے امکانات ختم کئے جاسکیں ۔اس منصوبے پر 6 کھرب پاکستانی روپے خرچ کئے جائیں گے،اور لاگت کا تمام تر بوجھ چین برداشت کرے گا۔ لداخ 1962ء سے چین اور بھارت کے درمیان ایک وار زون کی حیثیت لیے ہے۔ لداخ ،سلک روڈ سمیت، گلگت بلتستان سے گزرتے سی پیک پر بھارتی حملے کا ممکنہ علاقہ ہے۔ لداخ ہی اکسائی چن تک بھارت کو رسائی دیتا ہے۔یوں بھارت اور چین کی موجودہ کشیدگی بھی اسی مقام پر ہے۔ یہ کشیدگی اب اس حد تک بڑھ گئی کہ چین لداخ سے ملحقہ علاقے میں اپنی باقاعدہ سب سے بڑی ائیر بیس قائم کررہا ہے اور یہ ائیربیس یقیناً بھارت کو بہت بڑا نقصان پہنچانے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

اکثر لوگ پاک چین دوستی کے نعرے بلند کرتے، چین میں چینی مسلمانوں کے خلا ف نفرت کا کارڈ استعمال کرکے یہ باور کرانے کی کوشش کرتے ہیں کہ چین کے ساتھ پاکستان کی دوستی کی بنیاد مذہب نہیں ہے۔ میں اس بات سے مکمل اتفاق کرتا ہوں، اور اس دوستی کو جغرافیائی قرار دیتا ہوں۔ اس دوستی میں بھی سب سے اہم کردار کشمیر کا ہی ہے، کیونکہ بھارتی تسلط اور کشمیر کو لے کر بھارت پر سوار جنگی جنون ،بھارت کو شدید نقصان پہنچانے کو ہے۔ ادھر چین یہ بات بھی جانتا ہے کہ بھارت سپر پاور امریکا کا پاکستان سے کئی گنا زیادہ گہرا اتحادی ہے، جب کہ پاکستان کا جھکائو ہمیشہ سے چین کی طرف ہے۔

حالیہ بھارت چین کشیدگی کا مرکز بھی لداخ ہی ہے اور اس میں چین کی طرف سے لداخ میں پیش قدمی ہوئی ہے۔چین لداخ سے ملحقہ اپنی سرحد کے اندر بڑی جنگ کی تیاری کررہا ہے اور بھارت اس پر سخت پریشان ہے۔ایسی جنگ اگر بڑھ گئی تو پاکستان یقینا اس کا حصہ ہوگا اور ایسی صورت میں یہ امکان موجود ہے کہ بھارت کشمیر کا ایک بڑا حصہ کھو دے گا ، یہ حصہ لداخ ہوا تو بھارت کا False Flag آپریشن کے ذریعے پاکستانی کشمیر پر حملے اور سی پیک راہداری کو تباہ کرنے کا خواب چکنا چور ہوجائے گا اور سی پیک وہ واحد راستہ ہے،جس کی حفاظت کا ذمے خود چین نے لیا ہوا ہے۔ لداخ میں پیش قدمی کسی طور چین اور بھارت کی آپسی جنگ نہیں ہے۔یہ براہ راست پاکستان اور کشمیر کی جنگ ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button