پاکستان
سینئر صحافی و استاد پروفیسر شاہدہ قاضی رضائے الٰہی سے انتقال کر گئیں
پروفیسر شاہدہ قاضی علیل تھیں اور سول اسپتال کراچی میں زیر علاج تھیں' ان کو پاکستان کی پہلی خاتون ٹی وی رپورٹر ہونے کا اعزاز حاصل ہے
کراچی(کھوج نیوز) سینئر صحافی، استاد اور سابق چیئرپرسن شعبہ ابلاغ عامہ جامعہ کراچی پروفیسر شاہدہ قاضی انتقال کرگئیں، ان کی نماز جنازہ کل بعد نماز ظہر ادا کی جائیگی۔
تفصیلات کے مطابق اہلخانہ کا کہنا تھا کہ پروفیسر شاہدہ قاضی علیل تھیں اور سول اسپتال کراچی میں زیر علاج تھیں۔ پروفیسر شاہدہ قاضی کی عمر 79 برس تھی، ان کی نماز جنازہ کل بعد نماز ظہر ادا کی جائیگی۔ اہلخانہ کے مطابق شاہدہ قاضی کی تدفین جامعہ کراچی کے قبرستان میں کی جائیگی۔ خیال رہے کہ پروفیسر شاہدہ قاضی کو پاکستان کی پہلی خاتون ٹی وی رپورٹر ہونے کا اعزاز حاصل ہے۔