پاکستان

سینیٹرمولانا عبدالغفورحیدری کی باجوڑدھماکے کی شدید مذمت

مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا کہ سوچے سمجھے منصوبے کے تحت ملک کےحالات خراب کیے جا رہے ہیں۔

اسلام آباد(کھوج نیوز) سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری نے باجوڑ دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا گو ہوں۔ خیبر پختونخوا کے ضلع باجوڑ کے صدر مقام خار میں جمیعت علما اسلام کے ورکرز کنونشن میں دھماکا ہوا ہے، جس میں 30 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔

اس حوالے سے مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا کہ سوچے سمجھے منصوبے کے تحت ملک کےحالات خراب کیے جا رہے ہیں۔ سینیٹر عبدالغفور حیدری نے مزید کہا کہ جمیعت علما اسلام ایک پُرامن جماعت ہے، ہم نے ہمیشہ پُر امن سیاسی جہدوجہد کا راستہ اپنایا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button