پاکستان
سینیٹ انتخابات، پی ٹی آئی کی طرف سے فائنل امیداروں کے نام سامنے آگئے
تحریک انصاف نے سینیٹ انتخابات کے لئے زلفی بخاری اور پارٹی کے بانی رکن حامد خان کو بھی سینیٹ کا ٹکٹ دینے کا فیصلہ کیا ہے

اسلام آباد(کھوج نیوز) سینیٹ انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف کی طرف سے کونسے امیداروں کو فائنل کیا گیا ہے ؟ اس انتخابات کیلئے مزید دو امیداروں کے نام فائنل کر لیے گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف نے سینیٹ انتخابات کے لئے زلفی بخاری اور پارٹی کے بانی رکن حامد خان کو بھی سینیٹ کا ٹکٹ دینے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ سینیٹ کے لیے تمام ٹکٹس کی منظوری بانی چیئرمین دیں گے ،سینیٹ کے ٹکٹس جاری کرنے کی حتمی مشاورت کیلئے بانی چیئرمین پی ٹی آئی سے ملاقات کا انتظار ہے۔