پاکستان

سیکرٹری ہیلتھ پنجاب کے کرپشن اور لوٹ مار کی گونج اسمبلی تک پہنچ گئی

مسٹر علی جان خان اوورسٹافنگ کا بہانہ بنا کر پنجاب کے کئی دیہی ہسپتالوں کو منہدم کرچکے ہیں جبکہ پنجاب بھر کے ہزاروں ینگ ڈاکٹرز بھی ان کے خلاف سراپہ احتجاج ہیں

لاہور(کھوج نیوز) سیکرٹری ہیلتھ پنجاب علی جان سے محکمے کے ملازمین پریشان، سیکرٹری ہیلتھ کے چھتر چھایہ جرائم، محکمانہ کرپشن اور لوٹ مار کا بازار گرم رکھنے کی گونج پنجاب اسمبلی تک پہنچ گئی۔

تفصیلات کے مطابق سیکرٹری ہیلتھ پنجاب مسٹر علی جان خان اوورسٹافنگ کا بہانہ بنا کر پنجاب کے کئی دیہی ہسپتالوں کو منہدم کرچکے ہیں جبکہ پنجاب بھر کے ہزاروں ینگ ڈاکٹرز بھی ان کے خلاف سراپہ احتجاج ہیں۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ ینگ ڈاکٹرز جو 24/7 ہسپتالوں میں ڈیوٹی سرانجام دیتے ہیں وہ بھی سیکرٹری ہیلتھ کے خلاف ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن پنجاب کی کال پر شعبہِ بیرونی مریضاں کی بندش پر ہیں۔ یہ بھی بتایا جاتا ہے کہ جہاں محکمہ صحت کے ملازمین مسٹر علی جان خان کے رویے سے نالاں ہیں وہیں صوبائی اسمبلی میں حکومتی رکن بھی ینگ ڈاکٹرز کی آواز بنے۔ پنجاب میں محکمہِ صحت کی تمام تر ناقص پالیسیوں، سینٹرل انڈکشن پالیسی میں نت نئی تبدیلیوں، ڈاکٹرز اور مریضوں کے ساتھ ہتک آمیز رویوں، ہسپتالوں کی تعزین و آرائش میں اربوں روپوں کے گپلوں، ادویات کی خرید و فروخت میں تاریخی کرپشن کرنے والے سیکرٹری ہیلتھ محکمہِ صحت کیلئے وبال جان بن گئے جس کے بعد ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن پنجاب نے مطالبہ کیا ہے کہ جلد سے جلد سیکرٹری ہیلتھ کو عہدے سے ہٹایا جائے ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button