پاکستان

سیکٹرکمانڈرکی حیثیت ہمارے ایس ایچ او کے برابر،جسٹس محسن اخترکیانی کے ریمارکس

اسلام آباد ہائیکورٹ نے سیکرٹری دفاع اور آئی ایس آئی کے سیکٹر کمانڈر کو 29 مئی کو طلب کرلیا۔ عدالت نے یہ بھی حکم دیا کہ سیکٹر کمانڈر آئندہ سماعت پر عدالت میں پیش ہوں۔

اسلام آباد(کھوج نیوز) اسلام آباد ہائیکورٹ نے سیکرٹری دفاع اور آئی ایس آئی کے سیکٹر کمانڈر کو 29 مئی کو طلب کرلیا۔ عدالت نے یہ بھی حکم دیا کہ سیکٹر کمانڈر آئندہ سماعت پر عدالت میں پیش ہوں۔ جسٹس محسن کیانی نے کہا کہ سیکٹرکمانڈرکی حیثیت ہمارے ایس ایچ او کے برابر ہے، اس کو عدالت میں پیش ہوتے کوئی شرمندگی نہیں ہونی چاہیے، تمام ادارے قانون کے ماتحت ہیں عدالتوں میں پیش ہونے سے کسی کی بےعزتی نہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button