پاکستان

سیکیورٹی فورسزکا زوردار ایکشن،11 دہشت گرد ہلاک

خیبر پختون کے شہر لکی مروت میں کیپٹن محمد فراز الیاس اور صوبے دار میجر محمد نذیر کی شہادت کے بعد سیکیورٹی فورسز کا آپریشن ہوا

لکی مروت(کھوج نیوز)سیکیورٹی فورسزکی لکی مروت میں کارروائی کےدوران گیارہ دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق خیبر پختون کے شہر لکی مروت میں کیپٹن محمد فراز الیاس اور صوبے دار میجر محمد نذیر کی شہادت کے بعد سیکیورٹی فورسز کا آپریشن ہوا جس میں دہشت گردوں کے متعدد ٹھکانے تباہ کر دیے گئے اور گیارہ دہشت گرد ہلاک ہوئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں پائے جانے والے دیگر دہشت گردوں کو ختم کرنے کے لیے سینی ٹائزیشن آپریشن کیا جا رہا ہے۔ دریں اثنا وزیراعظم محمد شہباز شریف نے لکی مروت میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائی میں 11 دہشت گردوں کو ہلاک کیے جانے پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button