پاکستان

شاہد خاقان عباسی نے ایل سی سی رکنیت سے استعفیٰ کیوں دیا؟ وجہ سامنے آگئی

آزربائیجان سے ایل این جی خریدنے پراختلاف بڑھنے کے بعد سابق وزیراعظم شاہد خاقان نے ای سی سی کی رکنیت سے استعفیٰ دیدیا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ ن کے رہنماء و سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے ایل سی سی رکنیت سے استعفیٰ کیوں دیا؟ اس کی اصل وجہ سامنے آگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی سرکاری کمپنی پی ایل ایل کے ذریعے آذربائیجان سے ایل این جی خریدنے کی مخالفت کی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم ڈویژن نے شاہد خاقان عباسی کی ہدایت کے مطابق سمری تیار کرنے سے انکار کیا تھا۔ خیال رہے کہ گزشتہ دنوں وزیراعظم شہباز شریف نے آذربائیجان کا دورہ کیا تھا اور ایل این جی کی فراہمی سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق ہوا تھا۔ وزیراعظم شہباز شریف اور آذر بائیجان کے صدر الہام علیوف کے درمیان ہونے والی ملاقات میں اس بات پر اتفاق ہوا تھاکہ آذربائیجان پاکستان کی توانائی کی ضروریات پوری کرنیمیں تعاون کریگا، آذربائجان پاکستان کی تیل و گیس کے شعبے میں مدد کرے گا۔ معاہدے کے مطابق آذر بائیجان ہر ماہ پاکستان کو رعایتی قیمت پر ایل این جی فراہم کرے گا۔ وزیراعظم ہاس کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ آذربائیجان سے اگلے ماہ سے رعایتی ایل این جی کارگو پاکستان آنا شروع ہو جائیں گے، کابینہ نے آذربائیجان سے ایل این جی پاکستان لانیکی منظوری دے دی ہے۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف گزشتہ 6 ماہ سے اس ڈیل پر کام کر رہے تھے، آذربائیجان کی قومی ایل این جی کمپنی ہر ماہ رعایتی قیمت پر ایک ایل این جی کارگو پاکستان بھجوائے گی۔

وزیراعظم ہاؤس کے اعلامیے کے مطابق دونوں ممالک کا توانائی، زراعت، ٹرانسپورٹ، دفاع، سرمایہ کاری و تجارت سمیت دیگر شعبوں میں باہمی تعاون کو وسعت دینے پر اتفاق ہوا ہے۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف اور آذر بائیجان کے صدر الہام علیوف کے درمیان ہونے والی ملاقات میں اس بات پر اتفاق ہوا کہ آذربائیجان پاکستان کی توانائی کی ضروریات پوری کرنے میں تعاون کریگا، آذربائجان پاکستان کی تیل و گیس کے شعبے میں مدد کرے گا۔ صدر الہام علیوف کا کہنا تھا آذربائیجان پہلے ہی پاکستان سے درآمدی چاول پر امپورٹ ڈیوٹی سے استثنی دے چکا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button