پاکستان

شاہد خاقان عباسی نے موجودہ قومی اسمبلی کو جھرلو پارلیمنٹ قرار دیدیا

نیب صرف ملکی معیشت کی تباہی کا باعث بنا ہے، سیاسی جماعت ایک دن میں نہیں بنتی، اگلے ماہ تک سیاسی جماعت وجود میں آجائے گی: شاہد خاقان عباسی

کراچی( کھوج نیوز ) سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے موجودہ قومی اسمبلی کو جھرلو پارلیمنٹ قرار دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان جس راستے سے آئے موجودہ حکومت بھی اسی راستے سے آئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ سیاسی جماعت ایک دن میں نہیں بنتی، اگلے ماہ تک سیاسی جماعت وجود میں آجائے گی، پورے پاکستان سے لوگ ہمارے ساتھ شامل ہوں گے، عوام کہہ رہے کہ الیکشن چوری شدہ ہیں۔شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ باجوہ صاحب نے ہائبرڈ حکومت کی بات کی، آئین میں ہائبرڈ حکومت کی کوئی گنجائش نہیں، ملک میں جب تک بڑے پیمانے پر نظام کی تبدیلی نہیں کریں گے ملک نہیں چلے گا، آئین توڑنے کے خلاف کبھی کارروائی نہیں ہوئی، ماضی کریدیں گے تو 1947تک جانا ہوا، حکومت کے پاس عوامی مینڈیٹ نہیں ہے۔شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ چیئرمین پی ٹی آئی جس راستے سے آئے موجودہ حکومت والے بھی ایسے ہی آئے ہیں، خاص مقاصد کی تکمیل کے لئے الیکشن سے پہلے سیاسی جماعتیں بنائی جاتی ہیں، ہم عوامی مسائل کی بات کرتے ہیں، ہم اسٹیبلشمنٹ کی جماعتیں چھوڑ کر آئے ہیں، ملکی مسائل کے حل کے لئے قابل لوگوں کو اختیارات دینے ہوں گے، سیاسی جماعتوں نے اقتدار کا راستہ اپنا لیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ایرانی صدر کے لئے دعا گو ہیں، افسوس ناک واقعے پر افسردہ ہیں۔سابق وزیراعظم نے کہا کہ آج بھی عدالت نے پوچھا کہ جرم کیا ہے؟، نیب والے بھی بتاتے ہیں کہ مالی فوائد نہیں اٹھائے، نیب والے یہ بھی بتانے سے قاصر ہیں کہ کون سے اختیارات سے تجاوز کیا؟ بدقسمتی سے لوگ کئی سال سے عدالتوں کے چکر لگا رہے ہیں، نیب کے پاس کوئی شواہد نہیں ہوتے۔شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ جن لوگوں نے کیس بنائے ہیں، سابق چیئرمین نیب کو جواب دہ تو ہونا پڑے گا، مستقبل میں جھوٹے کیسز سے بچنے کے لئے عدالت کوئی فیصلہ کرے گی۔ اسلام آباد والے کیس کو بھی واپس لے لیا گیا ہے جب تک اس ملک میں انتظامی طور پر کوئی بڑی تبدیلی نہیں آتی اس وقت اچھا ہونے کی امید نہیں، نیب صرف ملکی معیشت کی تباہی کا باعث بنا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button