پاکستان

شاہد خاقان عباسی کے لئے پارٹی میں کوئی جگہ نہیں: عطاء تارڑ

شاہد خاقان عباسی کو اگر پارٹی سے کوئی اختلافات ہیں تو ان کو چاہیے کہ وہ پارٹی میں رہ کر کریں ' آئی پی پی کے پاس بہت جگہ ہے ہمارے پاس نہیں : عطاء اللہ تارڑ

لاہور(سٹاف رپورٹر، مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ ن کے سینئر رہنماء عطاء تارڑ نے دو ٹوک الفاظ میں بیان داغتے ہوئے کہا کہ شاہد خاقان عباسی کے لئے پارٹی میں کوئی جگہ نہیں ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن)کے سینئر رہنما عطا تارڑ نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے پارٹی سے اختلافات ہیں، لیکن بہتر ہے وہ اختلاف پارٹی کے اندر رہ کر کریں۔ انہوں نے کہاکہ میرا نہیں خیال کہ شاہد خاقان عباسی پارٹی چھوڑیں گے۔ انہوں نے کہا کہ فرخ حبیب کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، آئی پی پی کے پاس جگہ ہے، ہمارے پاس جگہ نہیں ہے۔ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی میں ون لائن پالیسی آیا کرتی تھی، جو تھوپ دی جاتی تھی، پرویز خٹک دو ڈھائی سال سے پی ٹی آئی پر تنقید کیا کرتے تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button