پاکستان

شاہ محمود سےخصوصی رابطے،عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان کو نئی ہدایات

عمران خان نے جیل میں اپنی ہمشیرہ علیمہ خان سے ملاقات کے دوران انھیں ہدایات دی ہیں کہ وہ پی ٹی آئی کے ناچئیرمین شاہ محمود قریشی سے فوری طور پر خصوصی رابطے کریں

اسلام آباد(کھوج نیوز) شاہ محمود سے خصوصی رابطے،عمران خان کی اپنی ہمشیرہ علیمہ خان کو تازہ ترین ہدایات،ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان نے جیل میں اپنی ہمشیرہ علیمہ خان سے ملاقات کے دوران انھیں ہدایات دی ہیں کہ وہ پی ٹی آئی کے ناچئیرمین شاہ محمود قریشی سے فوری طور پر خصوصی رابطے کریں اور آئندہ انتخابات کے حوالے سے مشاورت جاری رکھیں ،عمران خان نے علیمہ خان پر واضح کیا کہ پی ٹی آ عام انتخابات کے لئے سرگرمیوں کا آغاز کرے ۔

عمران خان نے کہا کہ شاہ محمود قریشی کے تا حال اسٹیبلشمنٹ سے بہتر روابط ہیں وہ آئندہ انتخابات کے حوالے سے پی ٹی آئی کے لئے لیول پلینگ فیلڈ حاصل کرنے میں کامیاب ہو جائیں گے،عمران کا ماننا تھا کہ مسلم لیگ ن سمیت ملک تمام حریف جماعتوں کو الیکشن میں ٹف ٹائم دیا جائے گا اور کسی بھی جماعت کے لئے میدان کو خالی نہیں چھوڑا جائے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button