پاکستان
شاہ محمود قریشی سے ظہور قریشی کی ملاقات، دیگر جماعتوں سے رابطوں کا عندیہ
ملاقات کرنے والوں میں ظہور قریشی، معین قریشی اور زین قریشی شامل ' شاہ محمود قریشی نے اپنے بھائی کو دیگر جماعتوں سے رابطہ کرنے کا عندیہ بھی دیدیا
راولپنڈی(کھوج نیوز) اڈیالہ جیل میں قید پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی سے ان کے بھائی ظہور قریشی کی ملاقات، دیگر جماعتوں کے ساتھ رابطہ کرنے کا عندیہ دیدیا۔
تفصیلات کے مطابق اڈیالہ جیل میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی سے فیملی ممبران نے ملاقات کی۔ جیل ذرائع کے مطابق شاہ محمود قریشی سے فیملی ممبران کی ملاقات کانفرنس روم میں کروائی گئی۔ جیل ذرائع کے مطابق ملاقات کرنے والوں میں ظہور قریشی، معین قریشی اور زین قریشی شامل تھے۔ جیل ذرائع کا کہنا ہے کہ شاہ محمود قریشی کے وکیل بیرسٹر تیمور ملک نے بھی اڈیالہ جیل میں ملاقات کی۔