پاکستان

شاہ محمود قریشی کو سائفر کیس میں بریت کے باوجود تاحال رہائی کیوں نہیں ملی؟

شاہ محمود قریشی لاہور میں درج 9 مئی کے 8کیسز میں پہلے سے گرفتار ہیں اور لاہور پولیس نے شاہ محمود قریشی کی گرفتاری 25 مئی کو اڈیالہ جیل میں ڈالی تھی: جیل ذرائع

اسلام آباد(کھوج نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء شاہ محمود قریشی کو سائفر کیس میں بریت کے باوجود تاحال ابھی تک رہائی کیوں نہیں ملی؟ اس حوالے سے اہم تفصیلات سامنے آگئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان اور شاہ محمود قریشی کی سائفر کیس میں سزا کالعدم قرار دیتے ہوئے بری کر دیا تھا لیکن بریت کے باوجود شاہ محمود قریشی کی اڈیالہ جیل سے رہائی ابھی ممکن نہیں۔اس حوالے سے جیل ذرائع کا کہنا تھا کہ شاہ محمود قریشی لاہور میں درج 9 مئی کے 8کیسز میں پہلے سے گرفتار ہیں اور لاہور پولیس نے شاہ محمود قریشی کی گرفتاری 25 مئی کو اڈیالہ جیل میں ڈالی تھی جبکہ جیل ذرائع کا یہ بھی کہنا تھا کہ لاہور کی جے آئی ٹی کی پانچ رکنی تفتیشی ٹیم 26 مئی کو اڈیالہ جیل آئی تھی، 9 مئی کے 8 کیسز میں شاہ محمود کا لاہور کی عدالت سے جسمانی ریمانڈ بھی ہوا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button